اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایچ پی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ اینڈ پی) کی جانب سے ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنی کے سی اے ڈیوٹگ انٹرنیشنل لمیٹڈ کی 100 فیصد شیئرہولڈنگ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ ٹرانزیکشن کے مطابق ، بین الاقوامی کمپنی اسکلپٹر اسپیشل ماسٹر فنڈ لمیٹڈ نے جو کہ کے سی اے ڈیوٹگ کی ملکیت رکھتی ہے، پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنی میسرز کے سی اے ڈیوٹگ (جی ایم بی ایچ) میں اپنی مکمل شئیر ہولڈنگ، جو کہ 18.5فیصد ہے، ایچ پی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ کو فروخت کر دی ہے۔
کے سی اے ڈیوٹگ، امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی ہے اور آئل اینڈ گیس کے سیکٹر میں اس وقت دنیا کے 138 آن شور رِگز آپریٹ کر رہی ہے۔ ایچ پی گلوبل ہولڈنگز لمیٹڈ، جو کہ ہیلمرچ اینڈ پین، کی مکمل سبسڈری ہے، بھی بین الاقوامی تیل اور گیس صنعت میں کنٹریکٹ ڈرلنگ کی خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین معاہدے کے تحت ، کے سی اے ڈیوٹگ انٹرنیشنل کی ملکیت ایچ پی گلوبل ہولڈنگز کو منتقل ہو جائے گی، بشمول پاکستان میں رجسٹرڈ میسرز کے سی اے ڈیوٹگ (جی ایم بی ایچ) میں 18.5فیصد شئیر ہولڈنگ، جس کی منظوری کمٹیشن کمشین نے دی ہے۔
کمیشن نے اس ٹرانزیکشن کا کمپٹیشن ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا کہ اس ٹرانزیکشن سے پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپنٹ سیکٹر پر فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ایچ پی گلوبل ہولڈنگز اس وقت پاکستان میں کاروبار نہیں کر رہی۔ اس لیے اس معاہدے سے پاکستان میں اس کے مارکیٹ شیئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔