اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شہباز شریف حکومت کی تعریف کر دی ۔پیر کے روزاڈیالہ جیل میں مقدے کی سماعت کے دوران صحافی نے ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے سے متعلق سوال پوچھ لیا،عمران خان نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے،جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟تو اس پر عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔انہوں نے جواب دیا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔