اسلام آباد ۔تحریک انصاف سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کو استعفا بھجوا دیا ،سلمان اکرم راجہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفاد یا،بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ان کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ 24نومبر کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ پر پارٹی اراکین اور سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی تھی،ذرائع کے مطابق انہیں لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مگر ان کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی گئی۔ذرائع کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا، لیکن وہ لاہور میں بھی اپنے ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے۔اس صورتحال کے پیش نظر، سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کے پاور شو کی ناکامی کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل عہدے کیلئے نامزد کی گیا تھا