اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ کے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں ضم ہونے (مرجر) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مرجر لاہور ہائی کورٹ سے منظورشُدہ سکیم آف ارینجنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے تحت ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ ، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں ضم ہونے کے بعد تحلیل ہو جائے گی ۔
ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ، پاکستان کی ایک پبلک لِسٹڈ کمپنی ہے جو زرعی ٹریکٹرز (Massey Ferguson 300) ،فورک لفٹ ٹرک، ڈیزل انجن، ڈیزل جنریٹر سیٹ اور اس سے منسلک زرعی اور صنعتی آلات کی وسیع رینج کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مہارت رکھتی ہے۔
جبکہ ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ، ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو کہ خصوصی طور پر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے لئے گیئرز، شافٹ، ہائیڈرولک پمپس، اور انجن بیلنسرز کی تیاری کا کام کرتی ہے۔
سی سی پی کے مرجر جائزے میں ‘ٹریکٹر پارٹس’ کو پاکستان کی جغرافیائی حدود میں متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ چونکہ ملت ایکوپمنٹ لمیٹڈ صرف میسی فرگوسن 300 سیریز کے ٹریکٹرز کے پرزوں کی فراہمی میں مصروف ہے اس لئے اس مرجر سے متعلقہ اداروں کے مارکیٹ شیئر میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ مزید برآں، اس مرجر سے ملت ٹریکٹرز کو متعلقہ مارکیٹ میں بالا دست پوزیشن بھی حاصل ہونے کا امکان نہیں ،اس لئے سی سی پی نے اس مرجر کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری مینوفیکچرنگ کے عمل کو سٹریم لائن کرنے اور بہتر مصنوعات کے معیار کو فروغ دینے کے لیے سی سی پی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔