امریکا کے شہر وسکونسن میں ایک 10 سالہ بچے نے اپنے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کے لیے ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کر دی۔
شوانو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈیپوٹی شیرف نے بچے کی کال کا جواب دیا، جس میں بچے نے بتایا کہ اسے اپنے ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کی ضرورت ہے۔ بچے نے یہ بھی کہا کہ اس کا خاندان ریاضی میں اتنا ماہر نہیں تھا، اس لیے وہ مدد کے لیے ایمرجنسی نمبر پر رابطہ کر رہا تھا۔
شیرف جارج لینزنر نے بتایا کہ ڈسپیچر کم کراؤس نے بچے کو سمجھایا کہ ہوم ورک کی مدد کے لیے 911 پر کال کرنا مناسب نہیں ہوتا، تاہم اس کے باوجود اہلکار نے بچے کی مدد کرنے کی پیشکش کی۔