سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
پرتھ میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے دن کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور اس طرح بھارت نے میچ جیت لیا۔
22 نومبر کو شروع ہونے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جبکہ آسٹریلیش ٹیم پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بنا سکی۔
دوسری اننگز میں بھارت نے 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ اس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 238 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 295 رنز کے فرق سے جیتا۔
میچ کے دوران بھارت کی طرف سے یشوی جیسوال نے 161 رنز اور ویرات کوہلی نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اس میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈلیڈ میں شروع ہوگا، جو کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔