کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 244 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95,791 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد، انڈیکس میں مزید تیزی آئی اور 1,642 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اس نے 96,000 اور پھر 97,000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر لی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، لیکن اس کے بعد مندی کا رجحان غالب آ گیا تھا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔ تاہم، آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران، پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 184 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ 95,730 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔