فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس سے صارفین اپنی پروفائل تصویر کا اے آئی ورژن تخلیق کر سکیں گے۔
ایپ محقق الیزینڈرو پیلوزی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام ایک نئے آپشن پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین پروفائل ایڈیٹنگ آپشنز میں جا کر اپنی تصویر کو اے آئی کی مدد سے تبدیل کر سکیں گے۔
صارفین میٹا کے اے آئی امیج جنریشن ٹولز کے ذریعے اپنی تصویر کو جلدی اور آسانی سے تیار کر سکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش صرف انسٹاگرام تک محدود نہیں ہے بلکہ میٹا فیس بک میں بھی اس فیچر کو آزما رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ نے بالترتیب “ڈریمز” اور “اے آئی اوتار کریئشن” کے نام سے ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جو صارفین کو ان کی پروفائل پکچر کو اے آئی کے ذریعے تیار کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔
انسٹاگرام کا یہ فیچر متعارف ہونے کے بعد سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک اور ایپ ہوگی جو صارفین کو آسانی سے اے آئی پروفائل پکچر بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔