پاکستان میں موسمیاتی توازن کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ’’کلائمیٹ وینچرز‘‘ منصوبے کا آغاز کیا ہے، جس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اہم تعاون حاصل ہے۔ اس منصوبے کے تحت 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
’’کلائمیٹ وینچرز‘‘ کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی حل فراہم کرنے والے اسٹارٹ اپس کو تکنیکی مشاورت، گرانٹس، اور ایکویٹی کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے اسے پاکستان کے کیپٹل لینڈ اسکیپ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اس منصوبے کو برطانوی ہائی کمیشن نے عالمی موسمیاتی فنانس کی فراہمی کے لحاظ سے ایک اہم سنگ میل تسلیم کیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی چیلنجز کا بہتر حل تلاش کیا جا سکے۔
مزید برآں، اقوام متحدہ کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے ’’کلائمیٹ وینچرز‘‘ کے لیے 25 ملین ڈالر کی گرانٹ منظور کی ہے، جس کی بدولت ایس آئی ایف سی کی مدد سے پاکستان میں موسمیاتی توازن کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔