فلپائنز میں 114 فٹ اور 7 انچ بلند ایک ہوٹل نے دنیا کی سب سے بڑی مرغے کی شکل کی عمارت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ منفرد عمارت نیگروس اوکسیڈنٹل کے علاقے میں واقع “کیمپسٹوہن ہائی لینڈ ریزورٹ” کی نئی تعمیر ہے، جس میں 15 ایئر کنڈیشنڈ ہوٹل کمرے شامل ہیں۔
ریزورٹ کے مالک، ریکارڈو کانو گواپو نے بتایا کہ ان کا مقصد ایک ایسی عمارت تعمیر کرنا تھا جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچے اور ان کے لیے دلچسپی کا باعث بنے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کو ایک بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اس بات کا غماز ہے کہ وہ کچھ ایسا تخلیق کرنا چاہتے تھے جو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرے۔
گواپو نے مزید کہا کہ مرغے کی شکل میں بنائی گئی اس عمارت کا مقصد مقامی ثقافت کو اجاگر کرنا اور اسے خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔