اسلام آباد۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان سمیت دیگر نومنتخب عہدیدارن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے
وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میڈیا انڈسٹری کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے،عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار مسلمہ ہے۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت جمہوریت کو ہر لحاظ سے مضبوط بناتی ہے،امید ہے نومنتخب باڈی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ کارکنان کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔