اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب چیئرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال اور وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان ، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکریٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اظہر قاضی کو بھی مبارکباد دی
عطا تارڑ اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے،میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، حکومت میڈیا اداروں کی آزادی، ترقی اور فروغ کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی، امید ہے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔