وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نگراں حکومت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی خواہش تھی جو اب پوری ہو چکی ہے۔
فاطمہ جناح گرلز ہائی اسکول گارڈن میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کو ختم ہونا چاہیے کیونکہ اس نظام سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال نگراں حکومت کی وجہ سے خناق اور دیگر ویکسینز کے حوالے سے کئی مشکلات پیش آئیں۔
پولیو مہم کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں آج سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ سندھ میں یہ مہم عالمی دن کی مناسبت سے پہلے ہی شروع کی گئی تھی۔
انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ پاکستان میں 1994 میں پولیو کے کافی کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اور اُس وقت تقریباً 20 ہزار بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ شہید بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اپنے بچوں کو پہلے قطرے پلائے تھے، جس کے بعد کیسز میں تین ڈیجٹ کی کمی دیکھی گئی۔ تاہم، 2018 اور 2024 میں پولیو کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔