مریم نواز نے حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے اور درمیان میں آڑھتی کا کردار ختم کرنا ہے۔ تقریب میں صوبائی وزراء، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کسان کارڈ دراصل نواز شریف کو تقسیم کرنا تھے، لیکن ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے یہ کارڈ ان کی جگہ وہ خود تقسیم کر رہی ہیں۔
اپنے خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ “جب ہم نے گندم نہیں خریدی تو ہمیں مختلف باتیں سننے کو ملیں، لیکن ہم نے یہ فیصلہ آٹے کی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ ہمیں ایسی پالیسی بنانی ہے کہ کسانوں کا نقصان نہ ہو۔”
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جلد گرین ٹریکٹرز اسکیم کا افتتاح کیا جائے گا، جس کے لیے پندرہ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ہر ٹریکٹر کی قیمت 40 لاکھ روپے ہے، جس پر حکومت 10 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کرے گی۔
مزید یہ کہ مریم نواز نے کہا کہ “ہم ایک ایسا پروگرام لانے جا رہے ہیں جس میں ہر تحصیل میں کسانوں کے لیے کم قیمت پر مشینری کی فراہمی کے سیٹ اپ قائم کیے جائیں گے۔”
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں سات ہزار ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کیا جائے گا تاکہ بجلی کے بل میں کمی آسکے۔