کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کی امیدیں ختم ہو گئیں، اور محکمہ موسمیات نے مزید تین روز تک گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
آج کراچی میں شدید گرم دن متوقع ہے، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ پیر کو درجہ حرارت 40 ڈگری اور منگل کو 39 ڈگری کے قریب جانے کی توقع ہے۔
دن کے ابتدائی حصے میں بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں کراچی میں اثر انداز ہو سکتی ہیں، جبکہ بند سمندری ہوائیں شام کو عارضی طور پر بحال ہونے کی امید ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ دوپہر کے وقت یہ معتدل رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں ہے، کیونکہ ہیٹ ویو کی صورت حال سمندری ہواؤں کی مسلسل تین روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔ دیگر عوامل میں درجہ حرارت کا تین روز تک 40 ڈگری رہنا اور دن کے وقت نمی کا تناسب 60 فیصد سے تجاوز کرنا شامل ہیں۔
دوسری جانب، دیہی سندھ کے سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔