بنگلور۔کیویز نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔پونے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 113 رنز سے شکست دی۔
کھیل کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے 359 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کو 12 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 259 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 255 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔