اسلام آباد ۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے فارماسیوٹیکل کمپنی ہیوچسٹ پاکستان کو جرمنی کی کمپنی میسرز سنوفی اوینٹس ڈوئچ لینڈ سے، ٹریڈ مارک اسائنمنٹ کے معاہدے کے تحت ، فارماسیوٹیکل پروڈکٹ کلافورن کے ٹریڈ مارک کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
ہیوچسٹ پاکستان لمیٹڈ ، دواسازی کی صنعت سے فاماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ، سیلز اور ٹریڈنگ سے منسلک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے ۔ سنوفی اوینٹس ڈوئچ لینڈ ، جرمنی میں رجسٹرڈ لمیٹیڈ لائیبیلٹی فرم ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین ٹریڈ مارک اسائنمنٹ کا معاہدہ طے ہایا ہے جس کے تحت سنوفی اوینٹس نے اپنی پراڈکٹ ’کلافوران‘ کا ٹریڈ مارک ہیوچسٹ پاکستان کو منتقل کرے گا۔
کمپٹیشن کمیشن نے اپنے متعلقہ مارکیٹ کی شناخت “سسٹمیک اینٹی بائیوٹکس” کے طور پر کی ہے۔ اس ٹرانشیکشن سے ہیوچسٹ پاکستان کے مارکیٹ شیئر میں کسی قسم کا غیر معمولی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کمپنی پہلے ہی سنوفی اوینٹس کے لائسنس کے تحت کلافوران کی پراڈکٹ تیار کر رہی ہے ۔ اس معاہدے اور ٹرانزیکشن سے دواسازی کی مارکیٹ کے توازن پر خاص اثر نہیں پڑے گا ۔
کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ کی دفعہ 31 (1) (ڈی) (آئی) کے تحت اس ٹرانزیکشن کی منظوری دی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ لین دین پاکستان کی نظامی اینٹی بائیوٹکس مارکیٹ میں مسابقت کو برقرار رکھے ۔