اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی،ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے،سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دینے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہےوزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہےوفاقی حکومت نے ایک یونٹ سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دیی ہے پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی،ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے،کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے،لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی ہے پانچ آئی پی پیز کو بند کیا گیا ہے،
اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا،بجلی کے معاملہ پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سمیت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹس کی جاتی ہےپانچ آئی پی پیز کو اس لئے بند کیا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس میں کمی ہو،جولائی سے ستمبر تک سبسڈی دینے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت فرق پڑا ہے،وفاق اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے بجلی صارفین کو سبسڈیز دی،انہوں نے کہا کہ سالانہ سبسڈی 300 یونٹ تک کے صارفین کو دی جاتی ہے،8 مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو مزید خوشخبری دی جائے گی،ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے،معاشی اشاریئے مثبت ہیں ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں بجلی کے معاملہ پر پوری توجہ ہے