اسلام آباد۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کےلئے عملے کو تربیت دی گئی ہے تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات سے دور رہنے کے لیے والدین کو بھی اپنی زمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی وزارت اطلاعات بھی جلد اس حوالے سے ایک اشتہاری مہم چلائے گی ہم پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں منشیات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم ،فلم اور ڈرامے بنائے جائیں گے تاکہ بچوں کو منشیات سے دور رکھا جا سکے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی 16 سیکٹر پر ترقیاتی کام جاری ہیں جنوری 2025ءتک فیڈر روٹس پر الیکٹرک بسیں سیکٹر آئی 16 سے این فائیو شاہراہ پر موجود میٹرو سٹیشن سے لنک کرے گی جنوری میں وفاقی کابینہ کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان جمع کروایا گیا،دنیا سمارٹ سٹی کی طرف جا رہی ہےاسلام آباد پہلے ہی سیف سٹی ہے جس میں سمارٹ سٹی کے فیچرز شامل ہونے چاہئیں اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو مکمل منصوبہ بندی سے تیار کیا گیا ہےانٹرنیشنل ٹینڈرنگ کے ذریعے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی،سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ”مائی اسلام آباد“ شروع کی جا رہی ہیں،ایپ میں تمام سہولیات ہر شہری کو دستیاب ہو رہی ہیں کوشش کی جائے گی کہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات جلد حاصل کی جائیں،22 جنوری کو یہ معاملہ کابینہ میں آیا ہےراولپنڈی میں جو علاقے ہیں انہیں اسلام آباد میں شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہےاگر کوئی رائے ہے تو ان کی رائے کمیٹی کو بھجوائی جا سکتی ہے،سمارٹ سٹی ایپ کے حوالے سے تجاویز دیں،ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف بلوں کی ادائیگی ہو سکے گی بلکہ تمام خدمات اس ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی کرن ڈار پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی محکمانہ اسپورٹس کو بحال کردیا ہے اس وقت کوئی بھی کھلاڑی بیروزگار نہیں ہے محکمانہ سپورٹس کے تحت کھلاڑیوں کو روزگار دیا گیا ہے کرکٹ ہاکی اور فٹ بال کے کھیلوں میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں
تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی سے متعلق شرمیلا فاروقی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ انسداد منشیات فورس ملک بھر میں بہت اچھا کام کر رہی ہے ابھی حال ہی میں تورخم سرحد پر ایک ارب روپے کی منشیات پکڑی ہے اس پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے ہمیشہ اچھے سوالات ہوتے ہیں انسداد منشیات سے متعلق 37 مختلف ممالک کے ساتھ ایم۔او یوز ہوئے ہیں۔منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے لئے سزائے موت ہےبڑے بڑے سمگلرز مافیا کو پکڑا جاتا یےبرآمد ہونے والی منشیات کو بغی تعداد میں نذر آتش کیا جاتا یےانسداد منشیات فورس بہت اچھا کام کر رہی ہےانسداد منشیات فورس کے کئی اہلکار اور افیسرز شہید ہو چکے ہیںتعلیمی اداراں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے مسلے سے انکار نہیں کر سکتے یہ ہم سب کے بچوں کے مستقبل کو معاملہ ہےمیری تجویز ہے کہ اس بارے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائےکمیٹی میں زرتاج گل سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کو بھی شامل کریں خصوصی کمیٹی اس بارے میں تفصیلی بحث کے بعد متفقہ لائحہ عمل تشکیل دےمنشیات کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونی چائیےان ممالک میں امریکہ برطانیہ سعودی عرب یو اے ای قطر وغیرہ شامل ہیں تعلیمی اداروں کے عملے کو تربیت دی گئی ہےتعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات سے دور رہنے کے لئے معلومات دی گئی ہیں