لندن: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اب مستقل طور پر لندن منتقل ہو چکے ہیں۔ لیکن بھارت چھوڑنے کے باوجود ان کی زندگی میں ایک چیز اب بھی مشترک ہے: ان کا خاص اور مہنگا پانی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ویرات اور انوشکا اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں کی پیروی کرتے ہیں، جس میں ان کا مخصوص ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی پینا شامل ہے۔
یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں اسے خالص اور کیمیکل سے پاک پانی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس پانی کی قیمت بھی خاصی زیادہ ہے۔ ایک لیٹر کی بوتل کی قیمت تقریباً 600 بھارتی روپے ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پانی پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے۔ ایمیزون انڈیا پر اس پانی کی ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔
یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 2018 میں شادی کی تھی، اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے آکائے کی پیدائش ہوئی۔