ہینان: چین کے ہینان صوبے کے لوئیانگ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کے بعد اپنے دو چھوٹے بچوں کو 23ویں منزل کے اپارٹمنٹ کے باہر ایئر کنڈیشنر پر بٹھا دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، پڑوسیوں نے بچوں کے رونے کی آوازیں سنیں اور اس واقعے کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔ بچوں نے حفاظتی سامان نہیں پہنا ہوا تھا، جبکہ ماں نے باپ کو غصے میں بچوں کے قریب جانے سے بھی روک دیا تھا۔
بیٹی خوف کی وجہ سے رو رہی تھی، جبکہ اس کا بھائی خاموش تھا۔ واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ قریبی رہائشیوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
مقامی وومن اینڈ چلڈرن فیڈریشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بچوں کو آگ بجھانے والی گاڑی کی مدد سے بچایا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ ماں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوگی یا نہیں۔ ویبو پر اس واقعے کی ویڈیو کو 55 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔