نیکٹا نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ 19 اور 20 نومبر کی درمیانی شب، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں، اور یہ دہشت گرد پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس الرٹ میں نیکٹا نے خاص طور پر پی ٹی آئی کے احتجاج کو ہدف بنایا ہے اور سیکیورٹی حکام سے کہا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔