کراچی: محکمہ موسمیات نے گرم موسم کے جاری رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق، شہر میں گرم موسم بدستور جاری رہے گا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیرفعال ہونے کے سبب شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو ہواؤں کی سمت بلوچستان کے شمال مشرق کی جانب رہے گی۔
مزید یہ کہ 20 اور 21 اکتوبر کے درمیان دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔