کراچی ۔برطانیہ کی مالی اعانت سے چلنے والے کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر (CFA) کراچی(شاید میتلا)پاکستان نے آج کراچی میں اپنے دو روزہ انوسٹر روڈ شو کا آغاز کیا، جس میں بجلی، ای-موبلٹی، ہیلتھ کیئر، خوراک، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر محیط موسمیاتی تخفیف کے سات جدید منصوبوں کو اکٹھا کیا گیا۔
حکومت برطانیہ کی جانب سے ڈی اے آئی پاکستان کے ذریعے نافذ کردہ سی ایف اے نے ان منصوبوں کو سرمایہ کاری کے لیے تیار کرنے میں مدد کے لیے تکنیکی، مالیاتی اور صنفی شمولیت کی مہارت فراہم کی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے، ان منصوبوں کو دو روزہ تقریب کے دوران مالیاتی اداروں، وینچر کیپٹلز، کارپوریٹس اور اہم سرکاری اداروں کے سرمایہ کاروں کے ایک ممتاز پینل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کے عزم پر زور دیا۔پاکستان موسمیاتی بحران کے فرنٹ لائنز پر ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے اور اس سے نمٹنے میں مدد کے لیے پائیدار حل کی فوری ضرورت ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے فنانس ضروری ہے، ہم پاکستان اور عالمی سطح پر طویل مدتی، مثبت تبدیلی لانے کے لیے جدید منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کو کھول رہے ہیں۔