اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے بڑی پیشرفت کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم ممبر پنجاب کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یہ مشاورتی اجلاس مخصوص نشستوں کی صورتحال واضح کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ اس اجلاس کے نتیجے میں یہ طے کیا جائے گا کہ مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملیں گی یا پی ٹی آئی کو، جیسا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ذکر کیا گیا ہے۔
حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اضافی نشستوں پر نوٹیفائی اراکین کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر رکھا ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے حامل ارکان کو معطل کر رکھا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔