اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ رہا۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کے سیکرٹری بھی شریک تھے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم پیش رفت کی امید تھی، مگر پنجاب کے رکن کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ اجلاس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔
حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اضافی نشستوں کے نوٹی فائی کردہ اراکین کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر رکھا ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کیا تھا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی مخصوص نشستوں کے حامل اراکین کو معطل کر رکھا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو اس کے نتیجے میں انہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔مزید برآں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔