کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے مسائل سننے کے لیے ایک جرگہ منعقد کیا۔
یہ جرگہ بلوچستان کے ضلع آواران میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں لیڈی ڈاکٹرز، خواتین اساتذہ، کالج کی طالبات اور خواتین کونسلرز نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے خواتین کی ہنر مند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ اینڈ ایمبرائیڈری سینٹر کے قیام، گرلز کالج میں فرنیچر اور اساتذہ کی کمی، اور طالبات کے لیے بسوں کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات پیش کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ان مطالبات کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
جرگے کے اختتام پر حاضرین نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔