راولپنڈی: لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف راولپنڈی میں طلباء نے احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں کھنہ پل کے قریب نجی کالج کیمپس پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس مظاہرے کے دوران عمارت اور کھڑی بسوں و گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
مشتعل مظاہرین نے کالج کی لائبریری سے اشیاء اٹھا کر ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد کی حدود میں سروس روڈ پر آگ بھی لگائی۔ طلباء نے احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مورگاہ جہلم روڈ اور گوجرخان جی ٹی روڈ پر بھی مظاہرے کیے۔
احتجاج کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ضلعی پولیس نے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 1400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تین ایس پیز، 9 ڈی ایس پیز، 23 ایس ایچ اوز اور دیگر فورسز تعینات کی جائیں گی۔
شہر اور کینٹ سمیت گرد و نواح کے 15 سے زائد اہم چوراہوں، جیسے کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندی چوک، کچہری چوک، فیض آباد، پیرودھائی موڑ، پشاور روڈ اور مال روڈ وغیرہ پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔ 10 میڑو بس اسٹیشن پر بھی پولیس ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے۔
ایلیٹ فورس کے 5 سیکشنز سمیت پولیس کی 8 ٹیمیں ربڑ بلٹس، آنسو گیس شیلز اور اینٹی رائٹ آلات سے لیس کرکے اسٹینڈ بائی پوزیشن پر رکھی گئی ہیں۔