پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے خلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ “فارم 47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپ کر کی جا رہی ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ ان ترامیم کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا جائے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ “ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔” انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز کی جانب سے آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مزاحمت کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “شہباز شریف اور مریم نواز ہی اس بچی کچھی سیاست کو دفن کریں گے۔” وفاقی اور پنجاب کی جعلی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ آئین، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کے اغوا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جسے انہوں نے “فسطائیت کی آخری حد” قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ “جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ “صہیونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا۔”