ملتان: قومی ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے انگلش بیٹرز کو پریشان کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے کھیل کے اختتامی سیشن میں محض 10 گیندوں میں 3 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو ان کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ساجد خان، 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 26.2 اوورز میں 111 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف 2000 میں ثقلین مشتاق نے ہوم گراؤنڈ پر یہی کارنامہ انجام دیا تھا۔ ساجد کی یہ کامیابی انہیں قومی کرکٹ میں ایک نمایاں مقام دلانے میں مدد دے گی۔