چنئی: بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں شدید بارشوں کے باعث پانی بھر گیا ہے۔
تامل نادو کے دارالحکومت چنئی میں حالیہ بارشوں نے شہری زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ اس شدید موسم نے جہاں کئی شہریوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، وہیں رجنی کانت کے لیے بھی مسائل کھڑے کر دیے ہیں۔
پوز گارڈن میں واقع رجنی کانت کی شاندار حویلی مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیر آب آگئی ہے۔ بھارتی نجی ٹی وی نے ایک ٹویٹ شیئر کی ہے جس میں رجنی کانت کے گھر کے اندر بارش کا پانی دیکھا جا سکتا ہے۔
سپر اسٹار کی چنئی میں رہائش گاہ سیاحوں کے درمیان بہت مقبول ہے، جہاں روزانہ بہت سے لوگ عمارت کو دیکھنے اور اس کے سامنے تصویریں لینے آتے ہیں۔ پوز گارڈن ایک ہائی سیکیورٹی زون ہے، جہاں کئی معروف شخصیات کی رہائش ہے، جن میں تامل نادو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے جے للیتا، اداکار دھنش اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔