کراچی: ای ٹربو موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹرسائیکلز متعارف کر کے EV انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔
کراچی میں منعقدہ متعارفی تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
eTurbo Motors کی موٹرسائیکلز ایک ہی چارج میں 300 کلومیٹر تک کا سفر باآسانی کر سکتی ہیں، جو پاکستان میں بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی ضروریات کے لئے ایک سستا اور ماحول دوست حل فراہم کرتی ہیں۔
کمپنی نے سائٹ ایریا میں 500 ملین روپے کی سرمایہ کاری سے جدید پیداواری سہولت قائم کی ہے، جس کی ابتدائی پیداواری صلاحیت 10,000 یونٹ سالانہ ہے، جسے مارکیٹ کی طلب کے مطابق بڑھایا جا سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او شیخ اسامہ ندیم نے کہا کہ ہم نے اپنی موٹرسائیکل کی رینج کو مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔
ای ٹربو موٹرز نے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مختلف اقسام کی الیکٹرک موٹرسائیکلز متعارف کروائی ہیں۔ ECO ویریئنٹ 60 وولٹ لیتھیئم بیٹری سے لیس ہے اور 70 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ ایک چارج میں 200 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔
Warrior اور EVO ویریئنٹ 72 وولٹ بیٹری سے لیس ہیں، جو 120 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ ایک چارج میں 300 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہیں۔
PULSAR ایک متوازن آپشن ہے، جو 90 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ ایک چارج میں 230 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے۔ چھوٹے سفر کے لیے، Thunderbolt اور Thunderbird جیسی موٹرسائیکلز متعارف کی گئی ہیں، جو 95 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ ایک چارج میں 110-120 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہیں۔