اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے آزاد اراکین کے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کے امکانات کا ذکر کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے آئینی ترامیم کے سلسلے میں تین اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کی اطلاع دی ہے اور بتایا کہ ان میں سے کسی کا بھی پارٹی قیادت سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی کے ساتھ پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو رہا۔مزید یہ کہ ساہیوال سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار عثمان علی بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی کی قیادت کو ٹال مٹول کر رہے ہیں، اور یہ کہ وہ ملک سے باہر ہونے کا کہہ رہے ہیں جبکہ دراصل وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد اراکین آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔