سندرلینڈ: برطانوی گرافک ڈیزائنر ڈیرن ٹِمبی نے 24 ہزار سے زائد اسکریو (پیچ) استعمال کرتے ہوئے مشہور انگلش بینڈ بیٹلز کی ایک شاندار تصویر تخلیق کی ہے۔
برطانوی شہر سندرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکریو آرٹسٹ ڈیرن نے تقریباً 120 گھنٹے صرف کر کے یہ منفرد فن پارہ بنایا۔
اس فن پارے میں بیٹلز کے چار ممبران، یعنی جارج ہیریسن، جان لینن، سر رِنگو اسٹار، اور سر پال مک کارٹنی کو مائیک ڈرم اسٹکس اور گبسن گٹار ہیڈ کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔
ڈیرن نے یہ فن پارہ سفید کینوس پر زنک (چاندی)، سونے، اور کالے رنگ کے اسکریو کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا۔ انہوں نے کہا کہ تصویر میں گہرائی پیدا کرنے کے لیے انہیں ‘چار ٹونز’ میں کام کرنا پڑا۔
یہ تصویر ڈیرن کی اسکریو سے بنائی گئی 12ویں تصویر ہے۔ اس سے قبل وہ معروف گلوکار ایلوس پریسلے، ایمی وائن ہاؤس، گیلگر برادرز، اور الزبتھ دوم کی بھی تصاویر بنا چکے ہیں۔