واشنگٹن: امریکا نے ایک خط کے ذریعے اسرائیل کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنائے۔
اس خط میں امریکا نے اسرائیلی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اگر 30 دن کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ نہیں کیا گیا تو امریکی فوجی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو یہ سخت وارننگ دینے کے باوجود، صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
یہ خط لکھنے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کے سامان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا تھا، جس کی وجہ سے علاقے میں سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔