اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے، ہم صرف پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور اسی کی کامیابی چاہتے ہیں۔
یہ بیان انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے دوران دیا۔
اس دعوت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ جب صحافیوں نے ان سے ایس سی او کانفرنس سے متعلق توقعات کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی مقصد پاکستان کی ترقی اور کامیابی ہے۔