کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر نگرانی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی گوگل نے شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسر طارق رفیع، اور دیگر اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب میں گوگل کے ریجنل ہیڈ گریٹر ایشیا مسٹر پال ہچنگس، کنٹری ڈائریکٹر حارث سفیان اور دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔
سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں اور سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ نے گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج سندھ میں تعلیمی تبدیلی کے سفر کا ایک اہم دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، اور یہ اقدام صوبے بھر کی یونیورسٹیوں اور طلباء کی ترقی کے لیے شراکتداری کو تقویت دے گا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس تعاون سے گوگل فار ایجوکیشن ٹولز 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو فراہم کیے جائیں گے، جس سے 14,000 فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2 لاکھ طلباء کو براہ راست فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب، ٹیک ویلی کے ریجنل ہیڈ برائے ایشیا پال ہچنگس نے کہا کہ گوگل تعلیم کے شعبے میں بہت سے ممالک میں کام کر رہا ہے، اور پاکستان میں سندھ حکومت کے تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔