پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی بجلی عدم ادائیگی کی وجہ سے منقطع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ایچ ایف نے 69 لاکھ روپے سے زائد کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا، جس پر لیسکو نے کارروائی کی۔
اس کے علاوہ، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر کا بجلی کا بل بھی 5 لاکھ روپے ہے، جس کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔ پی ایچ ایف کے اسٹاف نے بجلی کٹنے کی اطلاع حکام کو دی۔
امکان ہے کہ پیسوں کا بندوبست ہونے کے بعد پیر کو بل کی ادائیگی ممکن بنائی جائے گی۔ پی ایچ ایف حکام، جو فنڈز کی کمی کا رونا رو رہے ہیں، نے کہا کہ وہ بجلی کی بحالی کو جلد سے جلد ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔