ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خون کا اے گروپ رکھنے والے افراد میں 60 سال کی عمر سے قبل فالج ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
خون کی اقسام ریڈ بلڈ سیلز کی سطح پر موجود مختلف کیمیائی اجزاء کی بنیاد پر متعین کی جاتی ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ اقسام اے، بی، اے بی، اور او گروپ میں تقسیم کی جا سکتی ہیں۔ ان گروپس میں جینیاتی تغیرات کے باعث باریک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
2022 میں کی گئی ایک تحقیق میں جینومکس محققین نے اے 1 سب گروپ کے جین اور فالج کے ابتدائی خطرات کے درمیان ایک واضح تعلق دریافت کیا تھا۔
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں محققین نے 48 جینیاتی مطالعات سے حاصل کردہ ڈیٹا کو اکٹھا کیا، جس میں تقریباً 17 ہزار فالج سے متاثرہ افراد اور 6 لاکھ غیر متاثرہ افراد شامل تھے۔ یہ تمام افراد 18 سے 59 سال کی عمر کے درمیان تھے۔
تحقیق میں یہ پتہ چلا کہ دو مخصوص جینیاتی مقامات ایسے ہیں جو فالج کے ابتدائی خطرات سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں، جن میں سے ایک وہ جگہ ہے جہاں خون کی قسم کا تعین کرنے والے جینز موجود ہیں۔
مزید تجزیے میں یہ معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کے جینوم میں اے گروپ کا متغیر موجود تھا، ان کے 60 سال کی عمر سے پہلے فالج سے متاثر ہونے کے امکانات 16 فیصد زیادہ تھے۔ جبکہ او 1 جین رکھنے والے شرکاء میں فالج کے خطرات 12 فیصد کم تھے۔