تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ٹینک شکن میزائل یونٹ کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور 20 سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورسز کے ٹینک شکن میزائل یونٹ کے کمانڈر غریب الشجاع کو نشانہ بنانا تھا۔
اس کے جواب میں، حزب اللہ نے اسرائیلی سرزمین پر شدید بمباری کی، تاہم اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔