کینبرا۔آسٹریلیا سے جاپان جانے والی پرواز کے مسافروں، جن میں خواتین اور بچے شامل تھے، کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب سیٹس پر لگی سکرینز پر فحش ویڈیوز چلنے لگیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، پرواز کے لیے “DADIO” نامی ایک ڈرامائی فلم منتخب کی گئی تھی، جس میں جنسی اعضاء کے واضح شاٹس اور فحش مکالمے شامل تھے۔ یہ انتخاب مسافروں اور ایئر لائن کے لیے حیران کن تھا۔
مسافر اسکرین پر چلنے والے فحش مناظر سے پریشان ہوگئے، جبکہ فلم کو روکنے یا دوسری فلم کا انتخاب کرنے کے تمام آپشن غیرفعال ہوگئے۔ اس ناپسندیدہ فلم کے مناظر تقریباً ایک گھنٹے تک چلتے رہے۔
ایئرلائن کے عملے نے بڑی محنت کے بعد اس فلم کو ہٹا کر بچوں کے لیے ایک معروف تفریحی فلم چلائی، لیکن اس دوران مسافروں کو ایک گھنٹے تک کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعے پر آسٹریلوی کمپنی “کوانٹاس” نے مسافروں سے معافی مانگی، اور بیان میں کہا کہ فلم پوری پرواز کے لیے دیکھنے کے لیے موزوں نہیں تھی۔ انہوں نے اس ناخوشگوار تجربے کے لیے صارفین سے معذرت کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔