نئی دہلی ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ دوستی ختم کرنے کی وجوہات بتا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریکھا نے ایک حالیہ انٹرویو میں امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے تعلقات اور پھر دوستی کے خاتمے کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جیا بچن نے انہیں ڈنر پر مدعو کیا، جہاں وہ اس بات سے حیران رہ گئیں کہ جیا نے انہیں کس پُرجوش انداز سے خوش آمدید کہا۔
ریکھا نے وضاحت کی کہ جیا کو ان کے اور امیتابھ کے تعلقات کا علم تھا اور وہ اس میں کوئی مسئلہ محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ مگر جب جیا کو پتہ چلا کہ امیتابھ ریکھا کے لیے خاص جذبات رکھتے ہیں تو یہ بات انہیں بہت ناگوار گزری۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جیا نے انہیں کھانے پر بلایا، جہاں ان کے درمیان امیتابھ بچن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور جیا نے ریکھا کو یہ دھمکی دی کہ چاہے کچھ بھی ہو، وہ امیتابھ کو کبھی نہیں چھوڑیں گی۔ریکھا نے کہا کہ اس دھمکی کے بعد انہوں نے خود ہی امیتابھ سے رابطہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد دونوں کبھی ایک ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئے۔
یاد رہے کہ ریکھا ایک وقت میں امیتابھ بچن کی محبت میں ڈوبی ہوئی تھیں، اور دونوں نے آخری بار 1981 میں یش چوپڑا کی فلم “سلسلہ” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم کے بعد بھی امیتابھ اور ریکھا کے عشق کے چرچے جاری رہے، حالانکہ امیتابھ جیا بچن کے ساتھ شادی شدہ تھے۔