کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی بدولت انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 85918 پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں، مارکیٹ میں یہ تیزی برقرار رہی اور انڈیکس 463 پوائنٹس کی اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 86000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر کے 86127 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
افراط زر میں کمی کے تناسب سے شرح سود میں بڑی کمی کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع، اور سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک کی آئل اور گیس سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری جیسے عوامل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کو ممکن بنایا ہے۔
مارکیٹ کی تیزی کے نتیجے میں متعدد حصص کی قیمتیں بڑھیں، جس سے ان کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔ رواں سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ اور تجارتی خسارے کی کنٹرول میں آنے جیسے عوامل نے سرمایہ کاروں کو آئل، گیس، فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی بازارِ حصص میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 85663 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔