اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بدھ کے روز ہونے والی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آئیسکو کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق، 9 اکتوبر کو صبح 7 بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل میں لوہی بھیر، کامسٹ، چٹھہ بختاور، پارک انکلیوژ، لہتراڑ، ترامڑی، آئی ایس آئی، کنڈ راجگان، رہاڑہ، پی ایچ اے، پی ایچ اے II، کری روڈ، سی ایم پاک زونگ، اور آئیسولیشن ہسپتال کے فیڈرز بند رہیں گے۔
راولپنڈی کینٹ سرکل میں کوٹ جبی، محبوب شہید، پارک ویو، پنڈی بورڈ، جیل پارک، کار چوک، فوجی فاؤنڈیشن، اور مورگاہ فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔ اسی طرح، راولپنڈی سٹی سرکل میں ڈھوک حسو، پیرودھائی، قائد آباد، مسلم آباد، گلزار شہید، احسن آباد، انڈسٹریل، سوشل سیکورٹی، باغ سرداراں، عالم آباد، آفیسر کالونی، ریڈیو پاک، طارق شہید، ای ایم ای کمپلکس، اور خیابان سر سید کے فیڈرز بھی بند رہیں گے۔
اٹک سرکل میں مانسر، حاجی شاہ، گوندل، اور کامرہ رورل فیڈرز بھی متاثر ہوں گے۔ چکوال سرکل کے سرپاک، اسلامیہ چوک، چکرال، اور راول فیڈرز، جبکہ جہلم سرکل میں شمس آباد، چھپران، پکھوال، F-9 چک دولت، اور جاکھڑ فیڈرز بھی بند رہیں گے۔
آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔