غزہ۔اسرائیلی فوج نے آج بھی غزہ کے وسطی علاقوں میں اپنے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا اور رہائشی عمارتوں پر بے رحمانہ بمباری کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس بمباری کے نتیجے میں آج غزہ کے وسطی علاقوں میں 25 فلسطینی جان سے گئے، جن میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔جبالیہ کیمپ کا محاصرہ ابھی تک جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں، جبکہ طبی سامان کی کمی کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔غزہ کے وسطی علاقوں میں کارروائی کے بعد، اسرائیلی فوج کی پیشقدمی منظم طریقے سے شمالی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔اسرائیلی فوج غزہ میں شمالی علاقوں کو منظم طریقے سے خالی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں سے اس نے جنوبی لبنان کے مضافات پر حملے تیز کیے ہیں، جو حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,965 فلسطینی جان بحق ہو چکے ہیں اور 97,590 زخمی ہوئے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔