پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 85,615 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 705 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 85,615 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ افراط زر میں کمی کے تناسب سے شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات، آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت، اور سعودی عرب و خلیجی ممالک کی آئل اور گیس سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو جنم دیا۔
اس تیزی کے باعث متعدد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔ رواں سال غیرملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد کا اضافہ اور تجارتی خسارہ قابو میں آنے جیسے عوامل نے غیر ملکیوں اور مقامی سرمایہ کاروں کو آئل، گیس، فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی ہے۔ اس سے کیپیٹل مارکیٹ کا گراف بلند ہونے کی جانب گامزن ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔