محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، کل اور پرسوں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے، لیکن ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ نچلی فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ گرمی کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔
اگلے 4 سے 5 روز کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، اور اس دوران شمال مغرب (بلوچستان) سے گرم و خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، حیدرآباد اور شکار پور میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ صوبے کے باقی ماندہ اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا۔