اسلام آبا د۔حریت رہنماءیسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 8 اکتوبر کے دن پر پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال گزر گئے جو آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں آیا تھا،میرے سامنے اس زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں ،بہت دکھ ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں بستیوں کی بستیاں اور گاو¿ں کے گاو¿ں صفا ہستی سے مٹ گئے ،متعدد سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں،90 ہزار کے قریب لوگ اس حادثے کا شکار ہوئے ،جس میں 19 ہزار کے قریب بچے بھی شامل تھے ،آج کے دن میں ان ہزاروں شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،اس زلزلے سے 35 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے،ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں ۔