اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان کے سیکیورٹی پرنٹنگ سیکٹر کی تنظیم نو میں ایک اہم قدم کے طور پر پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سو فیصد ایکویٹی شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی نوٹوں اور پرائز بانڈز کی چھپائی کا کام کر رہا ہے۔ جبکہ نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی ضروری سیکیورٹی دستاویزات جیسے پاسپورٹ، ڈگریاں، چیک، اور مختلف سرکاری ڈاک ٹکٹ پرنٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
یہ حصول وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کے کنٹرول میں ایک متحدہ فریم ورک کے تحت سیکیورٹی پرنٹنگ آپریشنز کے استحکام کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس تنظیم نو سے آپریشنز کو ہموار کرنے اور وسائل کی تقسیم میں اضافے کی توقع ہے، جو بالآخر پاکستان کے سیکورٹی پرنٹنگ انفراسٹرکچر کے طویل مدتی استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔
اس ٹرانزیکشن سے مُتعلقہ مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ اہم سیکیورٹی دستاویزات کی پرنٹنگ میں اپنا خصوصی مارکیٹ شیئر برقرار رکھے گی جبکہ حاصل کُنندہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کرنسی اور پرائز بانڈ پرنٹنگ میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ دونوں ادارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ انتظام رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس ٹرانزیکشن سے کمپٹیشن کو خدشات لاحق نہ ہوں۔
اس سلسلے میں ڈرافٹ شیئر پرچیز ایگریمنٹ منظوری کے لیے فنانس ڈویژن کو پیش کر دیا گیا ہے اور اس ٹرانزیکشن کی ویلیو طے کرنے کے لئے ابھی بات چیت جاری ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔