راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 42 دن میں 854 گاڑیاں بند کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس دوران 6847 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، اور قانون کی خلاف ورزی پر 74 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 608 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت برتنے والے 27 ڈرائیورز کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے۔ اس کے علاوہ، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف 45 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غفلت کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈا منیجرز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، اور شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔